کمبریا میں  شدیدبرفباری ، سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ، سکولز بند ،عوام کو سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری

کمبریا میں  شدیدبرفباری ، سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ، سکولز بند ،عوام کو سفر ...
 کمبریا میں  شدیدبرفباری ، سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ، سکولز بند ،عوام کو سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (پی اے) کمبریا میں  شدیدبرفباری کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں تعطل جاری ہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے تقریباً 1000گھر بجلی سے محروم ہیں، سکولز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ کچھ سڑکیں بدستور گزرنے کے قابل نہیں ہیں کیونکہ علاقہ برفانی صورت حال کی لپیٹ میں ہے ۔مقامی پولیس نے شدید برفباری کے بعد ہفتے کی شام کو اسے بڑا واقعہ قرار دیا، جس میں تقریباً 200گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں اور ان میں موجود لوگوں کو عارضی رہائش استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ الیکٹرسٹی نارتھ ویسٹ (ای این ڈبلیو ایل) لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ برف نے میلوں تک اوور ہیڈ لائنز کو شدید نقصان پہنچایا۔۔ علاقے میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں کیونکہ سڑکیں گزرنے کے قابل نہیں ہیں، گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ کمبریا پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر سفر کرنے میں احتیاط برتیں کیونکہ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ کچھ سڑکیں گزرنے کے بالکل قابل نہیں ہیں۔ ڈرائیورز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل اپنے راستے کو چیک کریں ۔۔ ای این ڈبلیو ایل کا کہنا ہے کہ انجینئرز رسد کی بحالی کیلئے سڑکیں سفر کے قابل نہیں ہیں اور ان مشکل حالات میں ہمارے انجینئرز حالات کو معمول پر لانے کیلئے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔