سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے نتائج جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے ...
سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے نتائج جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (پی اے) سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے نتائج جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ایک تازہ ترین سٹڈی میں انکشاف کیاگیا ہے کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔نوجوانوں اور بچوں میں شراب نوشی، منشیات کے استعمال، سگریٹ نوشی اور جوئے کو بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے فروغ ملتا ہے۔ گلاسگو اور اسٹیریٹھ کلائیڈیو یونیورسٹی اور پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹیم نے10سے19 سال کے نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا ہے اس سٹڈی میں1997سے2022کے دوران کی گئی73سٹڈیز کے ڈیٹا کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس سٹڈی سے ظاہر ہوا کہ شراب کے استعمال کے48فیصد، منشیات کے استعمال کے28فیصد اور سگریٹ نوشی کے 85فیصد واقعات کا تعلق روزانہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ہوتا ہے۔

"جنگ " کے مطابق  ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ سوشل میڈیا پر2گھنٹے گزارنے والے ہر سوشل میڈیا کے اثرات زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال جنسی رویئے پر بھی منفی انداز میں اثر انداز ہوتا ہے جو لوگ روزانہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں ان کے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور جوا ءکھیلنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ سٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانی میں قدم رکھنے والوں کو اس خطرے سے بچانے کیلئے تعلیمی، سرکاری، صحت اور تعلیمی شعبے کو احتیاطی تدابیر تجویز کرنی چاہئیں۔