قومی ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ، نگران وزیراعظم کی مبارکباد 

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن ...
 قومی ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ، نگران وزیراعظم کی مبارکباد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیدی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق خواتین کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی خواتین یونہی محنت کرتی رہیں تو ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی، اس کامیابی پر قومی ٹیم اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح اپنے نام کی، یوں قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

مزید :

کھیل -