4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے آن لائن رائیڈر کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی

4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے آن لائن رائیڈر کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی
4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے آن لائن رائیڈر کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں 4 بہن بھائیوں کیلئے کمانے والے آن لائن رائیڈر کو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران گولی مار دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق کراچی میں بورڈ آفس کے قریب ارسلان نامی رائیڈر سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی جس کے دوران مزاحمت کرنے پر فائر مار دیئے۔ شدید زخمی رائیڈر کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔

ارسلان 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، مقتول کو غیر شادی شدہ بتایا گیا ہے۔