میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے
میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنہ 1971 کی جنگ میں بھارتی فوج کے دانت کھٹے کرنے والے میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید میجر محمد اکرم مشرقی پاکستان میں ہلی کے مقام پر بھارتی فوج کیساتھ برسرپیکار تھے، 1971ء میں ہلی کے مقام پر تعیناتی کے دوران 14 روز تک تعداد میں کئی گنا زیادہ بھارتی فوجیوں کو روکے رکھا اور پاکستانی علاقے میں داخل نہ ہونے دیا۔

میجر محمد اکرم نے دشمن کے آگے ہار نہ مانی اور شہادت کو گلے لگا لیا، ان کی جوانمردی پر پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے  نوازا گیا۔

مزید :

قومی -