"بابراعظم کی دوستی کی وجہ سے بہت کچھ سننے کو ملتا ہے اور ۔۔"شاداب خان نے دل کھول کر رکھ دیا 

"بابراعظم کی دوستی کی وجہ سے بہت کچھ سننے کو ملتا ہے اور ۔۔"شاداب خان نے دل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کی دوستی کی وجہ سے بہت کچھ سننے کو ملتا ہے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قومی آل راونڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم ہونے کے ناطے ویسی پرفارمنس نہیں دے سکے جس کی توقع تھی ، میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، مڈل میں آوٹ کرتا تو ٹیم کی یہ پوزیشن نہ ہوتی۔قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ آپکے دن ایک جیسے نہیں رہتے، جب ورلڈ کپ کھیل رہا تھا تو میری پرفارمنس ٹھیک نہیں بھی تھی تو میں پازیٹو رہا کہ میری وجہ سے ٹیم کی بہتری ہو، جب ٹیم ہارتی ہے تو بہت باتیں ہوتیں ہیں، ٹیم کے کور گروپ کی پرفارمنس نہیں ہورہی ہوتی تو پھر لگتا ہے ٹیم میں اختلافات ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ٹیم متحد ہے اور ہم فیملی کی طرح کھیلتے ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ لیگز کھیلنے سے کوئی ورک لوڈ نہیں بڑھتا ، لیگز کھیلنے سے آپ کو اعتماد ملتا ہے اور کنڈیشنز سے آشناء ہوجاتے ہیں ، ورک لوڈ مینج کیا جاتا ہے پتا ہوتا ہے کہ کتنا ورک لوڈ مینج کرنا ہے، جب ہارتے ہیں تب بہت باتیں شروع ہوجاتی ہیں جب پہلے اچھا کھیل رہے تھے تب بھی لیگز ہی کھیلا کرتے تھے، دوستی یاری تو نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے ، جب میں لیگ کھیلتا ہوں تو بابر اعظم تھوڑی کپتان ہوتا ہے اور وہ تھوڑی فرنچائزز کو کہتا ہے کہ شاداب کو شامل کرو۔

انہوں نے کہا کہ پرفارمنس نہیں ہوتی تو ایسی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، تنقید کرنی چاہئیے جب پرفارمنس نہ ہو لیکن ذاتی ہونے سے اختلاف ہے، بابر کی دوستی کی وجہ سے بہت کچھ سننے کو ملتا ہے، فرنچائز مجھے ٹاپ کیٹگری میں پک کرتی ہے تو اسکی کوئی نہ کوئی وجہ تو ہوگی ، مجھے لگتا ہے کہ پھر بابر کی وجہ سے ہی پک کرتے ہوں گے۔

مزید :

کھیل -