لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقراررکھنے کی وجوہات طلب کرلیں

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقراررکھنے کی وجوہات طلب کرلیں
لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقراررکھنے کی وجوہات طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقراررکھنے کی وجوہات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ کابینہ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقرار رکھی ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ کابینہ فیصلے کی کاپی درخواستگزار کو فراہم کی جائے،سرکاری وکیل نے کہاکہ کابینہ کے فیصلے پر 8ممبران کے دستخط ہونے ہیں،فیصلے کی کاپی اتنی جلدی نہیں ملے گی، لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظربندی برقراررکھنے کی وجوہات طلب کرلیں،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے کل رپورٹ طلب کرلیں۔