حارث رؤف نے شادی پر سلامی کیلئے جو لفافہ دیا اس میں کیا تھا ؟ شاداب  خان نے حیران کن انکشاف کر دیا 

حارث رؤف نے شادی پر سلامی کیلئے جو لفافہ دیا اس میں کیا تھا ؟ شاداب  خان نے ...
حارث رؤف نے شادی پر سلامی کیلئے جو لفافہ دیا اس میں کیا تھا ؟ شاداب  خان نے حیران کن انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز سپنر شاداب خان دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی اور ڈومیسٹک میں پرفارمنس کیلئے بگ بیش لیگ کو بھی چھوڑ دیا لیکن اس دوران انہوں نے ایک دلچسپ انکشاف کیاہے کہ حارث رؤف نے انہیں شادی پر بھاری سلامی دی تھی ۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں شاداب خان کا کہناتھا کہ حارث رؤف نے میری شادی پر لفافہ دیا تو دیکھا کافی بھاری تھا میں نے وہ لفافہ کھول کر چیک کرنا چاہا کیونکہ بھاری ہونے کی وجہ سے لگا کہ پتھر ڈال کر لے آیا ہے لیکن کھول کر دیکھا تو حیرانگی ہوئی کہ انہوں نے اتنے زیادہ پیسے کیسے دے دئیے، وہ کنجوس نہیں ہے بس پیسوں کے معاملے میں بہت مذاق کرتا ہے لیکن دل کا بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کا آسٹریلیا نہ جانے کا اپنا فیصلہ ہے لیکن وہ نہیں چاہے گا کہ اسکا کوئی نقصان ہو، مجھے جب نائب کپتانی ملی تھی تب بھی فون نہیں آیا ابھی بھی کسی کا فون نہیں آیا، بس یہی سوچ رہا ہوں کہ میں اپنی فارم بحال کروں، میرے ایکشن کی الائنمنٹ اچھی نہیں رہی جسکی وجہ سے فارم اچھی نہیں رہی ، اپنے ایکشن میں بہتری لارہا ہوں اور الائنمنٹ بہتر کروں گا۔

پی ایس ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بہت پرفارمنس دی ہے، اس مرتبہ پھنس گئے تھے کہ ڈائمنڈ کیٹگری میں 2 سے زائد کھلاڑی نہیں رکھ سکتے تھے جسکی وجہ سے کافی نقصان ہوا، پی ایس ایل کی سب ٹیمیں اپنی ہوتی ہیں، عماد وسیم کی جب آپشن ملی تو ہم چاہتے تھے وہ ہمارے پاس آئیں ، اعظم خان کہیں نہیں جارہا جو وہ کھاتا ہے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہی پورا کرسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -