تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیا گیا، اکبر ایس بابر نے مؤقف کیا اختیار کیا؟

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیا گیا، اکبر ایس بابر نے ...
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیا گیا، اکبر ایس بابر نے مؤقف کیا اختیار کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم جاری کرے۔ غیر جانبدار فریق مقرر کیا جائے جو پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے۔ شفاف پارٹی الیکشن تک انتخابی نشان "بلا" استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر نے درخواست کے ہمراہ ویڈیوسمیت شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے۔ 

مزید :

قومی -