مولانا فضل الرحمان کا انتخابات اور مسلم لیگ (ن) سے متعلق بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا انتخابات اور مسلم لیگ (ن) سے متعلق بڑا اعلان
مولانا فضل الرحمان کا انتخابات اور مسلم لیگ (ن) سے متعلق بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ہم نے تحریک چلائی، انتخابات میں جانے کو ہروقت تیار ہیں مگر ڈی آئی خان اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں۔ اس بد امنی کی صورت حال میں کیا انتخابات ہو سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے میں ہوا بھری گئی تھی جو اب ختم ہو گئی، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بازو مروڑ کر تحریک انصاف میں شامل کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹرا پارٹی الیکشن سے پتہ چل گیا۔ 

مزید :

قومی -