اعتزاز احسن ایک بار پھر سائفر کیس اور نواز شریف کی وطن واپسی پر کھل کر بول پڑے

اعتزاز احسن ایک بار پھر سائفر کیس اور نواز شریف کی وطن واپسی پر کھل کر بول ...
اعتزاز احسن ایک بار پھر سائفر کیس اور نواز شریف کی وطن واپسی پر کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر وکیل اعتزاز احسن ایک بار پھر  سائفر کیس اور نواز شریف کی وطن واپسی پر کھل کر بول پڑے  ۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں، سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے۔

"جنگ " کے مطابق اعزاز احسن نے کہا کہ  خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف( ن) لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا۔