عادل راجہ کی گرفتاری ہوئی یا نہیں؟ برطانوی پولیس نے بتا دیا

عادل راجہ کی گرفتاری ہوئی یا نہیں؟ برطانوی پولیس نے بتا دیا
عادل راجہ کی گرفتاری ہوئی یا نہیں؟ برطانوی پولیس نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی پولیس نے سابق پاکستانی فوجی افسر عادل راجہ کی گرفتاری کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق لندن پولیس کی جانب سے کہا گیا ہےکہ عادل راجہ کو انہوں نے حراست میں نہیں لیا وہ لندن سے باہر رہتے ہیں جو لندن پولیس کی حدود سے باہر ہے۔ بتایا گیا ہےکہ عادل راجہ جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں کی برطانوی پولیس نے بھی ان کی گرفتاری سے متعلق اظہار لاعلمی کیا۔

بعد ازاں برطانیہ میں پاکستانی سفارتکار سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی ایسی کسی اطلاع کی تردید کی۔ عادل راجہ کے وکیل مہتاب عزیز نے رابطے پر بتایا کہ گرفتاری کی اطلاعات درست نہیں۔