رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے ڈیلیٹ کیے گئے سین لیک ہو گئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے ڈیلیٹ کیے گئے سین لیک ہو گئے، سوشل میڈیا پر ...
رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ سے ڈیلیٹ کیے گئے سین لیک ہو گئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )  رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم " اینیمل " نے ریلیز سے قبل ہی خبروں میں کافی دھوم مچا دی تھی اور اب اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی بڑی سکرین پر دھوم مچا رکھی ہے لیکن یہاں اس فلم کے حوالے سے ایک اور دلچسپ خبر ہے اور وہ یہ کہ اس فلم کے  ڈیلیٹ شدہ سین سوشل میڈیا پر لیک ہو چکے ہیں اور اب ان لیک ہونے والے سین نے بھی دھوم مچا دی ہے ۔ 

"جنگ " کے مطابق سوشل میڈیا صارفین فلم ’اینیمل‘ کے کچھ ایسے سین منظر عام پر  آئے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ سین ریلیز سے قبل فلم سے ڈیلیٹ کردیئے گئے تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا تب سے  ہی اس فلم کا دورانیہ میڈیا کی خبروں کا مرکز رہا۔دراصل یہ فلم اصل میں 3 گھنٹے 51 منٹ طویل دورانیے کی تھی لیکن بعد میں فلم کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے اس میں سے کچھ ایسے سین ڈیلیٹ کردیئے گئے جنہیں ڈیلیٹ کرنے سے فلم کی کہانی متاثر نہ ہو۔جس کے بعد اب سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے۔

مزید :

تفریح -