تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان،پریس کانفرنس بھی کر دی

 تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان،پریس کانفرنس بھی کر دی
 تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان،پریس کانفرنس بھی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاءاللہ خان شادی خیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عطاءاللہ خان نے آئی پی پی کے رہنما میجر (ر) خرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا، انہوں نے آئندہ الیکشن پی پی 88 سے لڑنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل آج ملتان سے تحریک انصاف کی ایک خاتون رہنما کا بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما طاہرہ نسیم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید :

قومی -