کراچی میں جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی میں جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی میں جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں جھاڑیوں سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی نوجوان کی لاش راہ گیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، لاش ملنے کی خبر پر علاقے میں لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے لاش تحویل میں لے لی۔