نیشل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

نیشل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا
نیشل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا
سورس: X/@NHMPofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اوورسپیڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے اور ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان خلاف ورزیوں کے جرمانے میں 300روپے سے 2ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، جو اس سے قبل صرف300روپے تھا۔اسی طرح اب ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو 1ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جو اس سے پہلے صرف 200روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق اوورسپیڈنگ کے مرتکب موٹرسائیکل سواروں کو اب 1500روپے ، کارسواروں کو 2500روپے، مسافر گاڑیوں کو 10ہزار روپے اور ایچ ٹی ویز کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔