نائیجیرین فوج نے غلطی سے عوام پرڈرون گرا دیا،85 افرادجاں بحق

نائیجیرین فوج نے غلطی سے عوام پرڈرون گرا دیا،85 افرادجاں بحق
نائیجیرین فوج نے غلطی سے عوام پرڈرون گرا دیا،85 افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیجیرین فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے ڈرون اپنے ہی شہریوں پر گرا دیا جس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون گرایا وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی اور 300 سے زائد افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔الجزیرہ کے مطابق نائیجیریا کی فوج ڈرون حملے کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں جنگجو باغیوں کی ایک میٹنگ کی اطلاع پر ڈرون حملہ کر دیا لیکن وہاں میلاد النبی کی تقریب جاری تھی۔

فوج کے ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر انکوائری کی جائے گی اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ فروری 2014 میں بھی نایئجیریا کے ایک فوجی طیارے نے بورنو ریاست میں بم گرا دیا تھا جس میں 20 شہری ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ستمبر 2022 میں غلطی سے کیے گئے بم دھماکوں کے کم از کم 14 دستاویزی واقعات رونما ہوئے تھے۔