دولت کی نمائش یا غریبوں کی آزمائش؟امیر زادوں نے پیسے لٹا کر غریبوں کو پیچھے لگالیا

دولت کی نمائش یا غریبوں کی آزمائش؟امیر زادوں نے پیسے لٹا کر غریبوں کو پیچھے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر محل  (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے نواحی علاقے سے آنے والی بارات میں ٹرک کے ذریعے لاکھوں روپے اور موبائل فونز نچھاور کیے گئے۔

پیر محل کے نواحی گاؤں سے نوجوان کی بارات دس کلو میٹر کا سفر طے کرکے پیر محل پہنچی تو پورے راستے میں نوٹ اور موبائل فونز برسائے گئے۔ اس دوران ٹرک پر سوار امیر زادوں نے غریب عوام کو اپنے پیچھے لگائے رکھا،باراتیوں کی جانب سے سیکڑوں کی تعداد میں موبائل فونز پھینکے گئے تو لوٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا، باراتی پیسےلٹاتے توغربت کے مارے افراد ایک ایک نوٹ پکڑنے کے لیے ادھر ادھر خوار ہوتے رہے۔