بلوچستان حکومت کا پی ٹی ایم پر پابندی لگانے پر غور

بلوچستان حکومت کا پی ٹی ایم پر پابندی لگانے پر غور
بلوچستان حکومت کا پی ٹی ایم پر پابندی لگانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو گرفتار کر کے صوبہ بدر کردیا  ہے، حکومت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز چمن سے گرفتار کر کے صوبہ بدر کیا گیا اور انہیں ڈیرہ غازی خان کی پولیس کے حوالے کیا۔منظور پشتین پابندی کے باوجود صوبے میں داخل ہوئے اور چمن میں جاری دھرنے سے بار بار خطاب بھی کررہے تھے۔

نگران وزیراطلاعات  بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب پولیس نے چمن شہر میں منظور پشتین کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو محافظ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوئے۔حکومت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ بلوچستان کے نوجوان بھی پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔