وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی
وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے نومبر 2023 کی معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی اعشاریے اور سٹاک ایکسچینج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ڈالر کےمقابلے میں روپیہ بھی مستحکم رہا، بڑے صنعتی یونٹس کی مینوفیکچرنگ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے اکتوبر تک ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار و فروخت میں 55.1 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2023 میں یوریا کی پیداوار میں 6.8 فیصد اور ڈی اے پی میں 122 فیصد اضافہ ہوا، ربیع کی فصل کےلیے پاکستان کے پاس فرٹیلائزر کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں میں شرح مثبت رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 0.9 فیصد  تک کم ہوا، گزشتہ سال یہی خسارہ جی ڈی پی کے ایک فیصد تک تھا،مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 26.6 فیصد رہی،جولائی تا اکتوبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.05بلین ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی عرصہ میں خسارہ 3.1 ارب ڈالر تھا۔

مزید :

بزنس -