،پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے بلاول بھٹو کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تجاویز دیدیں

،پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے بلاول بھٹو کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تجاویز ...
،پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ نے بلاول بھٹو کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تجاویز دیدیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو  پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے  تجاویز دیں،رہنماؤں کو انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود  تھیں۔چیئرمین بلاول بھٹو کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں ۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا ، سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے۔

dad2a246000f3d7f803c5cc9fc5b14dc