بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت سے دبئی جانے والے مسافر جہاز کی میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر احمد آباد سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز ایس جی 15 میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔پائلٹ کے بتانے اور ایمرجنسی کی صورت میں جہاز کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔ رات ساڑھے نو بجے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی۔

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ احمد آباد سے دبئی جانے والے مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی۔ جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی۔