جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سراروغہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی احمد علی سکنہ چار سدہ نے شہادت کو گلے لگایا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےآپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -