حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر کیا جواب جمع کرایا ؟

حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر کیا جواب جمع کرایا ؟
حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر کیا جواب جمع کرایا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری  پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس  جاری کیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز  نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور  پر دستیاب ہوں گے۔

 حارث رؤف نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔ حارث  رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا  جواب جمع کرا دیا ہے، حارث رؤف نے ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -