کراچی میں پولیس اہلکار کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

کراچی میں پولیس اہلکار کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا
کراچی میں پولیس اہلکار کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ، کورنگی صنعتی ایریا میں کھوکھرا پار تھانے کے ہیڈ محرر کو مسلح افراد باآسانی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کھوکھراپار تھانے میں تعینات ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل رحمت ڈیوٹی کے بعد گھر روانہ ہوئے تو کورنگی صنعتی ایریا میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی اور پولیس اہلکار کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔ہیڈ محرر کے ساتھ لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کھوکھراپار تھانے میں تعینات ہے ،معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ،اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے،ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔