ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ جس بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں اس میں بڑے غور وفکر کی ضرورت ہے، غور کریں گے تو بہت سے مطلب سمجھ میں آ جائیں گے جو فائدہ مند ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وراثتی امور مقدمے بازی انکوائری وغیرہ میں آپ کو فائدہ حاصل ہو گا اور جس بھی مسئلے نے سکون چھین لیا تھا انشاءاللہ وہ بھی حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی امور میں اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، تھوڑا سا محتاط انداز سے چلیں،کچھ رشتے ویسے بھی داﺅ پر لگے ہوئے ہیں غصہ مزید ہوا دے سکتا ہے ان کو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بھی طرف کوشش کرتے تھے اس میں ناکامی ملتی تھی۔ اب صورتحال انشاءاللہ ضروربدلے گی اور جو کام ناممکن لگ رہا تھا وہ بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جب زحل زائچے میں ہو تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں آپ کے ساتھ بھی آج کل ویسا ہی ہو رہا ہے اسلئے آج ہر معاملے میں غصے کے بجائے حکمت سے کام لینا ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب تھوڑی سی غیبی مدد ملنا شروع ہو گئی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور آپ کو اپنے مقصد میں واضح کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
پریشانیاںسرپر سوار خود کی ہوئی ہیں اور دوسروں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں اس وقت حالات اپنی اصلاح کا مشورہ دے رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنے معاملات چیک کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ آج یا کل صبح اِس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ایک طرف سے کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دِنوں آپ کو کسی طرف سے مالی فائدہ ملنے کا امکان ہے،جو بندش دوسروں کی وجہ سے تھی وہ آج شام تک ٹوٹ جائے گی اور ایک بند سلسلہ بھی چلے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ اپنے دماغ اور دِل کو صاف رکھیں، موبائل نے ہی آپ کو بہت خراب کر رکھا ہے اس لئے یہ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے کہ توبہ کر کے آگے کس طرح بڑھا جائے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں بعد میں پچھتاوا نہ ہو،ان دِنوں عجیب سے معاملات کا غلبہ ذہن پر سوار ہے اور آپ کو بلاوجہ غصہ بھی دِلا رہا ہے جوخطرناک بات ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک مرتبہ پھر آپ کے لئے حالات مختلف ہوں گے جو پریشانیاں عرصہ دراز سے تنگ کر رہی تھیں وہ اب دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور گھر میں سکون کا سانس آئے گا۔