سنبل اقبال اور آغا علی کی نئی ڈرامہ سیریل ”شبِ زندگی “کی پسندیدگی

سنبل اقبال اور آغا علی کی نئی ڈرامہ سیریل ”شبِ زندگی “کی پسندیدگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سنبل اقبال اور آغا علی کی نئی ڈرامہ سیریل ”شبِ زندگی “بہت پسند کی جارہی ہے حساس معاشرتی موضوع پر بنائی جانے والی یہ ڈرامہ سیریل متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی مریم کی کہانی ہے ،جو چھوٹی عمر میں شادی کے بعد دلہن بن کر یاسر کے گھر گئی تھی جو کہ مالی طور پر کمزور ہے۔ یاسرکے گھر میں اس کی بیوی اور بچوں کے علاوہ یاسر کے بے اولاد بھائی اور بھابھی بھی رہتے ہیں ۔ مریم کا کزن اسد بیرونِ ملک سے آکر مریم کے چھوٹی بہن سے شادی کرتاہے جس کے بعد اس خاندان کا سکون تبہ ہ برباد ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ اسد مریم سے چھ سال قبل محبت کرتا تھا اور اب وہ اپنی شادی کے ذریعے مریم کے قریب آنا چاہتا ہے۔ اسی دوران یاسر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے ہوئے مارا جاتا ہے ۔مریم کی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی جستجو کی کہانی جاننے کے لئے دیکھئے ”شبِ زندگی“۔اس میگا پراجیکٹ کواحمد کامران نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

”شب زندگی “کی رائٹررخسانہ نگار،پروڈیوسرزعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیںجبکہ نمایاں فنکاروں میںسنبل اقبال، آغا علی، نور الحسن، منظور قریشی اورحسن احمدشامل ہیں۔اس ڈرامے کے میڈیا کو آرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید :

کلچر -