ریڈیو پاکستان لاہور 10فروری سے نئے پروگراموں کا آغاز

ریڈیو پاکستان لاہور 10فروری سے نئے پروگراموں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی نے 10فروری سے نئے پروگراموں کا اجراءکیا ہے ۔یہ پروگرام صبح 7بجے سے 12بجے دوپہر تک نشر ہوں گے۔یہ پروگرام "صبح غزل"کے نام سے پروگرام 7سے 8 بجے تک ہو گا۔پروگرام غزل کے لیے مواد لائبریرین اعجاز حسین مہیا کریں گے ۔نگرانی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور کریں گے۔صبح 8 بجے سے 9 بجے تک پروگرام "راوی رنگ"نشر ہو گا۔اس کے پیر منگل کے کمپیئر عرفان کھوسٹ جبکہ 3 روز میزبانی نورجہان ربانی کریں گی۔
صبح 9 بجے سے 10بجے تک "صبح لاہور"میں گیت نشر کیے جائیں گے۔پنجابی گیتوں کے ہمراہ موسم کا حال ،ٹرینوں کے اوقات اور ہوائی جہازوں کی پرواز کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔اس ایک گھنٹے کے پروڈیوسر محمد زبیر ہوں گے۔صبح 10بجے سے 11بجے اتوار کو "یاد باغ" کے نام سے پروگرام ہو گا جبکہ پیر ،منگل ،بدھ،جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کو 11بجے سے 12بجے دوپہر تک نوجوان کے لیے گیت، فرمائش ،انٹرویوز اوردیگر پروگرام پیش کیے جائیں گے۔اس ایک گھنٹے کے پروڈیوسر محمد علی کاکٹر ہوں گے۔سید رضا کاظمی نے بتایا کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو کی سربراہی میں ریڈیو کے مختلف پروگراموں کو دلچسپ بنایا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -