صنم چوہدری نے فیشن پاکستان ویک اسپرنگ اور سمر2014کی تاریخ کا اعلان کردیاصنم چوہدری نے فیشن پاکستان ویک اسپرنگ اور سمر2014کی تاریخ کا اعلان کردیا

صنم چوہدری نے فیشن پاکستان ویک اسپرنگ اور سمر2014کی تاریخ کا اعلان کردیاصنم ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)فیشن پاکستان کونسل نے اس سال منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک اسپرنگ اور سمر2014کی تاریخ، ڈیزائنرز، لیبلز اور برانڈز کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق فیشن پاکستان ویک 19تا21فروری 2014جاری رہے گا۔ چھٹے فیشن پاکستان ویک 2014میں 24معروف اور اُبھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز اور ریٹیلرزروزانہ 8فیشن شوز کے ذریعے بہار اور موسمِ گرما کے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ ان معروف ڈیزائنرز میں ماہین خان، شامعیل انصاری، نومی انصاری، حسن شہریار یاسین، دیپک پروانی، فہد حسین، فراز منان، آمنہ عقیل، جعفر جیز، گل احمد، عدنان پردیسی، زینب چھوٹانی، ٹپو جویری، کامیار روکنی، ماہین حسین، ندا پرویز، علی ذیشان اور دیگر شامل ہیں۔ فیشن پاکستان ویک اسپرنگ اور سمر2014میں فیشن کے شعبے میں اعلیٰ مہارت دکھانے والے افراد کو 3 ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

 کونسل کے ڈیزائنر ممبران فیشن شو کے دوران باصلاحیت ہنر کا جائزہ لے کر منتخب ڈیزائرنرز کو ایوارڈز سے نوازیں گے۔ فیشن پاکستان ویک ا سپرنگ اور سمر 2014کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے فیشن پاکستان کونسل کی چیئرپرسن صنم چوہدری نے کہا ” فیشن پاکستان ویک ا سپرنگ اور سمر2014کے حوالے سے ہم سب بہت پر امید اور خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیشن پاکستان نے اپنے وعدے کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی لاہور اور کراچی کے ابھرتے ہوئے ہنر مند ڈیزائنرز اور ریٹیل برانڈز کو یکجا کرکے انہیں اپنے ہنر کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ صنم چوہدری نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان فیشن کی صنعت میں نئے اور تجربہ کار ڈیزائنرز کو فروغ ملے گا۔ فیشن پاکستان ویک کے ساتھ اشتراک پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹیو افیسر دُرید قریشی نے کہا ” ہم نیٹ ورک فیشن پاکستان ویک کے ساتھ 2009سے منسلک ہے اورہمارے ادارے کو اس بات کی خوشی ہے کہ ہر سال اس پلیٹ فارم میں وسعت ہو رہی ہے۔ “انہو©ں نے مزید کہا کہ” ہم نیٹ ورک دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے اور ہمیں یقین ہے کہ فیشن پاکستان ویک کے ساتھ اشتراک کی وجہ سے نہ صرف فیشن پاکستان ویک کو مقبولیت حاصل ہوگی بلکہ پاکستانی فیشن صنعت کو عالمی سطح تقویت ملے گی۔

مزید :

کلچر -