انڈسٹری میں کبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہا‘مادھوری

انڈسٹری میں کبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہا‘مادھوری

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ کبھی بھی جوہی چاولہ کو اپنے مدمقابل نہیں سمجھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا انڈسٹری میں کبھی کسی سے کوئی مقابلہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ ہم اداکار ہیں کوئی گھوڑے نہیں جنہوں نے ایک مخصوص لائن تک دوڑ کر پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک تخلیقی فیلڈ ہے اور ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے کردار کے مطابق اداکاری کرتا ہے اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں تو میں ایسے پراجیکٹس میں کام نہیں کرتی تھی جو 2 ہیروئنز والا ہوتا تھا۔

مزید :

کلچر -