ساﺅتھ ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

ساﺅتھ ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

  

اسلام آبا (اے پی پی) قومی ہینڈبال کوچ محمد عمران نے کہا ہے کہ ساﺅتھ ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ کی تیاری سلسلہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) جمعرات سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ جس میں 20کھلاڑی حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ساﺅتھ ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ رواں برس مارچ میں بھارت میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان ،افغانستان، بنگلہ دیش ، بھوٹان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کریں گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -