بگ بیش لےگ ،سڈنی سکسرز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائےگا

بگ بیش لےگ ،سڈنی سکسرز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا ...

  

سڈنی (آئی اےن پی)سڈنی سکسرز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل(آج) بدھ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سڈنی سکسرز کے مایہ ناز آل راﺅنڈ ر اور کپتان سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے۔

 اور بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں انکی ٹیم پرتھ سکارچرز کو شکست دیکر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم حریف ٹیم کے خلاف سیمی فائنل کے لیے میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔ پرتھ سکارچرز کے کپتان سائمن کیٹچ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم سڈنی سکسرز کو سیمی فائنل میں آسان نہیں لے گی اور حریف ٹیم کو ہرا کر فائنل کھیلنے کے لیے بھر پور کوشش کریگی۔ دو بہترین ٹیموں کے درمیان بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ایونٹ کا فائنل 7 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -