پاکستا ن ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت جائےگا ، محمد عرفان

پاکستا ن ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت جائےگا ، محمد عرفان

  

ملتان(آن لائن) فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں ، باﺅلنگ کی بہتری کیلئے وسیم اکرم سے بھی رہنمائی لے رہا ہوں ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیت جائے گا وہ اپنی باﺅلنگ کی بہتری کیلئے وسیم اکر م سے بھی رہنمائی لے رہا ہوں ۔ ساﺅتھ افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ہاشم آملہ کو آﺅٹ کرکے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے بھرپور ٹریننگ کررہا ہوں انشا ءاللہ ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ میں فٹ ہو جاﺅنگا ۔ اس موقع پر رائٹ آف فاسٹ باﺅلر راحت علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کیلئے بہت محنت کررہا ہوں اس وقت بہت زیادہ کمپٹیشن چل رہا ہے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے آپ کو رنز روکنے کے ساتھ ساتھ وکٹیں بھی لینا پڑیگی اس کیلئے دن رات ٹریننگ میں مصروف ہوں امید ہے ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرونگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -