قومی ٹی ٹونٹی کپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

قومی ٹی ٹونٹی کپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹی 20 کپ (کل) جمعرات سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ رنگا رنگ ایونٹ میں ریجنز کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں حیدر آباد ہاکس، کراچی ڈولفنز، لاڑکانہ کرکٹ ایسوسی ایشن بلز، کوئٹہ بیئرز، سیالکوٹ سٹالینز، فیڈرل ایریاز چیتا، ملتان ٹائیگرز، کراچی زیبراز، راولپنڈی ریمز، اسلام آباد لیپرڈز، فیصل آباد وولز، پشاور پینتھرز، لاہور ایگلز، بہاولپور سٹیگ، ڈیرہ مراد جمالی اور لاہور لائنز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پانچ میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں حیدر آباد ہاکس اور کراچی ڈولفنز کی ٹیمیں نیشنل گراﺅنڈ، اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی، گروب بی میں فیڈرل ایریاز اور ملتان ٹائیگرز کے درمیان میچ مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ڈی میں بہاولپور سٹیگ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے مابین میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں لاڑکانہ کرکٹ ایسوسی ایشن بلز اور کوئٹہ بیئرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ پنڈی میں ہی گروپ سی کا میچ فیصل آباد وولز اور پشاور پینتھرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 13 اور 14 فروری، سیمی فائنلز 15 فروری جبکہ فائنل 16 فروری کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -