بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ،ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ،ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

  

مےلبورن (سپورٹس ڈےسک) ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے فائنل میں فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں ہریکنز کی ٹیم نے میلبورن سٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹم پین کی 65 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت فاتح ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ کیمرون بائس کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بائس نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بریڈ ہوگ کی شاندار نصف سنچری رائیگاں گئی۔ منگل کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں میلبورن سٹارز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، بریڈ ہوگ کے سوا میلبورن سٹارز کا کوئی بھی کھلاڑی ہوبارٹ ہریکنز کے باﺅلرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکا، ہوگ نے 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ کیمرون بائس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ہوبارٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ ٹم پین نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان جارج بیلی 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -