یوتھ فیسٹول نوجوانوں ، قےدیوں اور بزرگ شہریوں سے ہوتا ہوا فاﺅنٹین ہاﺅس تک پہنچ گیا

یوتھ فیسٹول نوجوانوں ، قےدیوں اور بزرگ شہریوں سے ہوتا ہوا فاﺅنٹین ہاﺅس تک ...

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹول نوجوانوں ، جیلوں کے قےدےوں اور بزرگ شہریوں سے ہوتا ہوا فاﺅنٹین ہاﺅس تک پہنچ گیا۔پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور گورنمنٹ آف دی پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روزفاﺅنٹین ہاﺅس لاہور میں یوتھ فیسٹول کا انعقاد ہوا جس میں دماغی مریضوں، بچوں، میڈیکل سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی طرز کے اس منفرد کھیلوں کے مقابلوں کو چار چاند لگا دیئے۔ بیڈمنٹن سٹاف کے سنگل مقابلوں کے فاتح نوید لطیف رہے، بشیر خان نے دوسری اور نذیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈبلز مقابلوں میں نوید لطیف اور بشیر خان حریف کھلاڑیوں کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔مدثر اور سلیم دوسرے جبکہ منصور بٹ اور انور تیسرے نمبروں پر رہے۔ چائلڈ کیٹگری اتھلیٹکس100میٹر مقابلوں میں مبین فاتح رہے۔ شہروز نے دوسری اور عادل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔200 میٹر ریس میں معظم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، عرفان اور عدنان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہے۔اتھلیٹکس ممبران کے100 میٹر ریس میں وسیم شہزاد نے میدان مار لیا۔ ذیشان نے دوسری اور گل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 200 میٹر ریس میں شہزاد علی دوسرے کھلاڑیوں پر بازی لے گئے۔عاطف نے دوسری اور فرخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے اتھلیٹکس مقابلوں میں نادیہ رحمن پہلے نمبروں پر رہیں،روبینہ اشرف اور تحسین نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہے۔200 میٹر ریس میں تسنیم کوثر فاتح رہیں، فوزیہ سعید نے دوسری اور ریحانہ کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی میں غلام محمد الیون نے شہزاد الیون کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔

 کامیاب کھلاڑیوں میں غلام محمد ، حبیب اللہ، اکرم ، مظہر، ذیشان، عاطف خان، محمد علی، شہزاد علی، شاہد مرزا، فرخ اور تاج گل شامل ہیں۔ ۔ٹیبل ٹینس سنگل مقابلوں میں فہد بشارت حریف کھلاڑیوں پر بازی لے گئے۔ سلیم اسلم اور محمد اسلم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہے۔ٹیبل ٹینس ڈبل مقابلوں میں فہد اور سلیم پر مشمل جوڑی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلم اور نذیر دوسرے اور نوید اور رحمن تیسرے نمبروں پر رہے۔ بیڈمنٹن کے خواتین ڈبل مقابلوں میں روبینہ اشرف اور تحسین کوثر پر مشتمل جوڑی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ نادیہ رحمن اور شاذیہ اقبال نے دوسری اور تحسین زارا اور فوزیہ سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مردوں کے ڈبل بیڈمنٹن مقابلوں میں محمد علی خان اور شکیل خان نے پہلی اور عابد علی اور ارشد پر مشتمل جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں شکیل جمال نے پہلی پوزیشن حاصل کی، حسن اور گل زیب نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہے۔بیڈمنٹن سنگل مقابلوں میں نوید طارق فاتح رہے۔ بشیر خان نے دوسری اور نذیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔رسہ کشی کے سٹاف ممبرز میں فرہاد علی ٹیم نے نور اکبر الیون کو زیر کیا۔فاتح ٹیم فرہاد علی، سرور،نور محمد، قیصر سلیم، منصور بٹ، بشیر چوہدری، نوید طارق، عا مر فاروقی اور اسد شاہ شامل ہیں۔آرم ریسلنگ مقابلوں کے فاتح شہزاد علی رہے، عاطف نے دوسری اور حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل کنویئر سپورٹس میاں نصیر احمد نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں میںکھیلوں کی اہمیت اور انسانی صحت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول میں تمام شہری بلا امتیاز حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں۔میاں نصیر احمد نے کہا کہ فاﺅنٹین ہاﺅس سمیت ملک بھر کے فلاحی اداروں میں رہنے والوں کو بھی صحت مندانہ سرگرمیوں میں آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ معاشرے کے لئے مفید شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -