این ایس اے کا ساتھ دینے پر برلن حکومت کے خلاف

این ایس اے کا ساتھ دینے پر برلن حکومت کے خلاف

  

برلن(آن لائن) کیﺅس کمپیوٹر کلب نے جرمنی میں امریکی خفیہ ادارے کی کارروائیوں کے خلاف چانسلرانجیلا مرکل اور ا±ن کی کابینہ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس کمپیوٹر کلب کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ممنوعہ خفیہ سرگرمیوں کی وجہ سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے بقول اس مقدمے میں جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر اور جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا بھی نام شامل ہے۔ کیﺅس کمپیوٹر کلب، انسانی حقوق کی ایسوسی ایشن اور ڈجیٹل کریج نامی تنظیم کا برلن حکومت اور ملکی خفیہ اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے نگرانی کے عمل میں این ایس اے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن زائبرٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی میں کوئی بھی مقدمہ دائر کر سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -