امریکا: گاڑیوں کی فروخت میں کمی

امریکا: گاڑیوں کی فروخت میں کمی

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں جنوری کے دوران مسلسل برفانی طوفانوں سے ہونے والی سخت سردی کی لہر کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کرسلر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اس عرصے میں آٹو مارکیٹ میں اپنے مخالفین کی نسبت نمایاں کاروبار کیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق جنوری کے دوران امریکہ کے کئی علاقے مسلسل سردی کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث وہ لوگوں کی خرید و فروخت کی سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔

جنوری کے دوران آٹو سیل کی شرح میں جنوری 2013 ءکی نسبت3.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی فروخت دسمبر 2013 ءکی تعداد 15.4 ملین سے کم ہوکر جنوری میں 15.2 ملین گاڑیاں رہ گئی تاہم توقع ہے کہ فروری میں موسمی حالات بہتر ہونے کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں واضح اضافہ ہوجائے گا۔ادھر جنرل موٹرز کا کہنا ہے کہ 2014 ءکے دوران اس کی گاڑیوں کی فروخت بڑھ کر 16 ملین سے 16.5 ملین کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ 2013 ءکے دوران یہ تعداد 15.6 ملین گاڑیاں رہی جوکہ 2007 ءکے بعد بہترین سطح ہوگی۔دوسری جانب کرسلر آٹو کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے جنوری کے دوران 8 فیصد اضافے سے 127183 گاڑیاں فروخت کیں یا ان کے آرڈرز وصول کیے۔ اس کا کہنا تھا جنوری 2014 ءاس کی کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل اضافے کا 46 واں مہینہ تھا۔

مزید :

کامرس -