جنوبی کوریا میں گذشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 1.1 فیصد رہی:رپورٹ

جنوبی کوریا میں گذشتہ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح 1.1 فیصد رہی:رپورٹ

  

سیﺅل(اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح صرف 1.1 فیصد رہی جوکہ مرکزی بینک اس حوالے سے پیشگی اعدادوشمار سے کہیں کم ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے حوالے سے مرکزی بینک کے اعدادوشمار 2.5 سے 3.5 ہیں جن کے مقابلے میں جنوری کے دوران اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھنے کی شرح فقط 1.1 فیصد رہی جوکہ دسمبر کی سطح کے مقابلے میں یکساں تھی ۔

جبکہ 2013 ءکے دوران بھی 2012ءکی نسبت مجموعی طور پر محض 1.3 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے ملک میں مالیاتی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے قرضوں پر سود کی شرح کو مئی سے فقط 2.5 فیصد کی کم ترین شرح پر منجمد کر رکھا ہے۔

(irf/jav/msb1251:14)

******* آئٹم نمبر107 ********

مزید :

کامرس -