پٹرول کی طلب میں سالانہ 15فیصد اضافہ ہو رہا ہے: وزارت پٹرولیم

پٹرول کی طلب میں سالانہ 15فیصد اضافہ ہو رہا ہے: وزارت پٹرولیم

  

اسلام آباد (اے پی پی) گاڑیوں میں تیل کے ضیاع کے خاتمہ اورانجن کی کارکردگی میں بہتری کے ذریعہ سالانہ 400تا500 ملین ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیزل و پٹرول کی سالانہ طلب تقریبا بالترتیب ً7ملین ٹن اور3.5 ملین ٹن ہے جبکہ سی این جی کی کمی اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث پٹرول کی طلب میں سالانہ 15فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیزل اور پٹرول کی مقامی طلب کو پورا کرنے کےلئے تیل مختلف ممالک سے درآمد کرتا ہے جس پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں ڈیزل و پٹرول کے ضیاع کو روک کر اور انجنوں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر سالانہ500 ملین ڈالر تک کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔

 اور اس کےلئے کوئی اضافی اخراجات کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے، صرف مینیٹیننس پر توجہ دے کر پٹرول و ڈیزل کی کھپت میں کمی کی جاسکتی ہے۔

(zuh/jav/msb1258:14)

 ******* آئٹم نمبر109 ********

مزید :

کامرس -