کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے کا افتتاح مئی میں ہوگا

کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے کا افتتاح مئی میں ہوگا

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر)کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے کا افتتاح مئی تک کردیا جائے گا۔ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کے بارہ سو ایکٹر رقبے میں سے پہلے مرحلے میں سو ایکٹر رقبے پر کام کا افتتاح کیا جائے گا۔پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا پیکچ سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کا افتتاح رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں کردیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز زرائع کے مطابق تمام یوٹیلیٹی کی سہولت کے کام مارچ دوہزار چودہ تک مکمل کرلئے جائیں گے۔ اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ روان سال اپریل سے مئی دوہزار چودہ تک پاکستان ٹیکسٹائل صٹی منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا

،، تاکہ جی ایس پی پلس سہلوت سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ستی ایک میگا پروجیکٹ ہے ،،اور اس کے انفراسٹرکچر اور یوٹیلیٹی کی سہولت کے لئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔ اس کی وجہ سے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس منصوبے کو مرحلے وار اگے بڑھایا جائے گا ، جس کے لئے بارہ سو ایکٹر رقبے مین سے پہلے سو ایکٹر رقبے زمین پر نئی انڈسٹری لگانے کا پلان بنایا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -