شیرخوار بچوں کے اور خشک دودھ کی قیمتوں میں 10اضافہ متوقع

شیرخوار بچوں کے اور خشک دودھ کی قیمتوں میں 10اضافہ متوقع

  

اسلام آباد (اے پی پی) شیرخوار بچوں کےلئے پینے کے دودھ اور خشک دودھ کی درآمدات میں کمی کے باعث قیمتوں میں 10فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔ خشک دودھ کی درآمد و فروخت سے منسلک کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں جس صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے پینے کےلئے خشک دودھ اوردیگر ضروریات کےلئے خشک دودھ درآمد کرکے مقامی ضروریات کو پورا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات درآمد کنندگان کی جانب سے درآمد میں تاخیر سے طلب اور رسد میں فرق بڑھ جاتا ہے اورخشک دودھ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس سے صارفین کے مالی مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمد کنندگان کوچاہے کہ ملکی طلب کے پیش نظر خشک دودھ کو سٹاک کے استحکام کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتوں میں اضافہ پر کنٹرول کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -