الائیڈ بینک کی ذیلی کمپنی اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈکے معاہدے پر دستخط

الائیڈ بینک کی ذیلی کمپنی اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آئی ٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر) الائیڈ بینک کی ذیلی کمپنی اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ (سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی ذیلی کمپنی) نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت آئی مائنڈز الائیڈ بینک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کو عنقریب لانچ ہونے والے 2پنشن فنڈزکیلئے بیک آفس سروسز فراہم کرے گی۔الائیڈ بینک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اگلے کچھ ہفتوں میں روائتی اور اسلامی پنشن فنڈز لانچ کرے گی۔ معاہدے پر الائیڈ بینک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرید احمد خان اور آئی ٹی مائنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید آصف شاہ نے دستخط کیے۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی مائنڈز اورسی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حنیف جھکورا بھی موجود تھے۔اس معاہدے کی بدولت الائیڈ بینک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے پنشن فنڈز کے صارفین کو بہتر اور شفاف انداز میں خدمات فراہم کرسکے گی۔ آئی مائنڈز سیٹلمنٹ، یونٹ مینجمنٹ آپریشنز، نیٹ ایسٹ ویلیو کیلکولیشن، فنانشل اسٹیٹمنٹ، بزنس اور آئی ٹی مینجمنٹ جیسی سہولیات فراہم کرے گی۔

بیک آفس سروسز کے علاوہ آئی ٹی مائنڈز آئی ٹی کنسلٹنسی اور عمل درآمد کی خدمات مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں خصوصاً مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ الائیڈ بینک ایسٹ مینجمنٹ تقریباً27ارب روپے کے اثاثوں کے ساتھ ملک کا ایک بڑا فنڈمنیجر ہے۔ کمپنی کے 8لسٹڈ فنڈز ہیں جبکہ کمپنی ISO 27001اور GIPS کے معیار کی حامل واحدپاکستانی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی ہے۔ کمپنی کا الائیڈ بینک کی 900سے زائد شاخوں کی بدولت سب سے بڑا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک بھی ہے۔

مزید :

کامرس -