مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار فی کس کے حساب سے جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار فی کس کے حساب سے جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے گزشتہ روز30مستحق خواتین میں ساڑھے 15ہزار روپے فی کس جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے 4لاکھ 5ہزار روپے کی گرانٹ جہیز فنڈ کے لیے مختص کر رکھی ہے جو ہر ماہ مستحق خواتین میں 15ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جاتی ہے بیگم ذکیہ شاہنواز نے جہیز فنڈ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہیز فنڈ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جاتاہے جس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور کمیٹی کے تمام اراکین میں جہیز فنڈفارم تقسیم کئے جاتے ہیں کمیٹی کے ارکین انٹرویو اور تحقیقات کرنے کے بعد صرف مستحق اور نادار خواتین میں ماہانہ بنیاد پر امدادی چیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کے لیے ضروری اشیاءخرید سکیں۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

کمیٹی کے ممبران میں مسز شائستہ ملک، مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، مسز نسیم طارق شفیق ، مسز ریما صادق ایاز، مسز غزالہ سعد رفیق ، مسزسہیل ضیاءبٹ ، مسزنفیسہ امین کے علاوہ داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر راشد احمد خان شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -