جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار

جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آج 5فروری بروز بدھ جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں دوپہر 1بجے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا سیمینار کی صدارت امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی کریں گے جبکہ سیمینار کے شرکاءسے الشیخ جمیل الرحمن امیر تحریک المجاہدین پاکستان، میاںمحمد جمیل کنوینئر تحریک دعوت و توحید ، رانا محمد نصر اللہ خاں، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا زاہد ہاشمی، شکیل الرحمن ناصر، مولانا شاہد جانباز سمیت ملک بھر سے آنیوالے دیگر رہنما و قائدین خطاب فرمائیں گے ان خیالات کاا ظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری ااطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیمینار میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی جائے گی اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جائے گا سیمینار کے موقع پر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد پر عمل درآمد کروانے کے لیے عالمی برادری کو دباﺅ بڑھانے کے لیے کہا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام کسی بھی صورت ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان کو بھارت کے ساتھ دو ٹوک موقف اختیار کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے جائیں گے انہوںنے بتایا کہ سمینار میں پاکستان کی ابتر اندرونی صورتحال سمیت طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی سیمینار میں کارکنان و قائدین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔