عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں،فرخ جاوید

عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں،فرخ جاوید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج اورحکومت کے نہتے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوکشمیرمیں ہونے والی زیادتیاں نظرکیوں نہیں آرہیں ؟ بدقسمتی سے پچھلی اورموجودہ حکومت نے بھی کشمیر کے مسئلے پرکوئی خاص توجہ نہیں دی جس وجہ سے کشمیر کا مسئلہ کھٹائی میں پڑا رہا وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو دنیا کوواضح الفاظ میں پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان کشمیرپرایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

کشمیرپاکستان کا ہے اوررہے گا اور کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل چاہتے ہیں ، فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں پرظلم وستم کررہا ہے ،کشمیریوں کی آواز جبراورظلم کے زریعے دبائی نہیں جاسکتی ،عالمی طاقتوں کو کشمیر میں قتل عام اورانسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرنے کی بجائے اب عملی اقدام کرنا ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -