پیافاور لیجا کی سہیل لاشاری کو سٹیزن پولیس بزنس رابطہ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

پیافاور لیجا کی سہیل لاشاری کو سٹیزن پولیس بزنس رابطہ کمیٹی کا چیئرمین بننے ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف اور لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا)نے لاہور چیمبرکے صدر انجینئر سہیل لاشاری کو سٹیزن پولیس بزنس رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ، گزشتہ روز چیئرمین پیاف طاہر جاوید ملک اور لیجا کے صدر اشرف مہتاب اور نائب صدر صبغت اللہ چودھری نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ امن و امان کے مسائل حل کرنے کے لیے پولیس نظام میں کاروباری طبقہ کے نمائندوں کو شامل کیا جانا خوش آئند امر ہے انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے صدر سہیل لاشاری بزنس کمیونٹی کو درپیش امن و امان سے متعلقہ مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے پیاف اور لیجا نے کمیٹی کے دوسرے عہدیداروں چیئرمین میاں طارق رحمان، وائس چیئرمین محمد امجد چوہدری، جنرل سیکریٹری نصراللہ مغل ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، حاجی محمد اکرم کے علاوہ ممبران ظفر محمود اور عظمت جاویدکو بھی مبارکباد دی ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مارکیٹیں اور صنعتی علاقے سہیل لاشاری اور کمیٹی کے ممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ لاہور کی مارکیٹوں بازاروں کاروباری مراکز اور صنعتی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ،اور کاروباری طبقہ سکون اور یکسوئی کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -