بھارت کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی دے،جمشید اقبال چیمہ

بھارت کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی دے،جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ، تحریک انصاف دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے موقف کو اجاگر کرے گی ،عمران خان ایک قومی سیاستدان ہیں اور انکے مضبوط موقف کی وجہ سے حکومت امن عمل کیلئے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوئی اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکے حق خود ارادیت کے مطالبے کے لئے ہر فورم پرآواز بلند کرے گی بھارت کو چاہیے کہ کشمیر سے افواج کو نکالے اور کشمیریوں کو انکی خواہش کے مطابق آزادی دے
۔

۔
۔

۔
۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا شروع ہونا اطمینان بخش ہے اور انشا اللہ اسکے مثبت نتائج برآمد ہوں گے عمران خان نے مذاکرات میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جسے پوری قوم سراہ رہی ہے ۔