غداری کیس ،مشرف کی ضمانت کیلئے25 لاکھ روپے کے دوضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے

غداری کیس ،مشرف کی ضمانت کیلئے25 لاکھ روپے کے دوضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت میں25لاکھ روپے کے دوضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے قریبی دوافراد نے مچلکے جمع کرائے ، ایک نے پچیس لاکھ روپے کے مساوی جائیداد کی فرد جمع کرائی جبکہ دوسرے شخص نے بطور ضامن عدالت میں ذاتی مچلکوں پر ضمانت دی ۔یہ مچلکے دوروز قبل دوفروری کوجمع کرائے تھے جبکہ گذشتہ روز پولیس نے اے ایف آئی سی میں موجود ملزم پرویز مشرف سے صرف وارنٹ کی تعمیل کرائی ۔

مشرف مچلکے

مزید :

صفحہ اول -