طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں‘ لاکھوں روپے کی شرطیں لگنا شروع ہو گئیں

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں‘ لاکھوں روپے کی شرطیں لگنا شروع ہو ...

  

سرگودھا (آن لائن) طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے یا نہیں آئندہ خود کش دھماکے ختم ہونگے یا نہیں‘ اس پر لوگوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگانا شروع کردی ہیں بعض کا کہنا ہے کہ طالبان کی آڑ میں مختلف دہشتگرد گروپ ملک میں کام کررہے ہیں وہ کسی طرح بھی نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ طالبان بھی خون خرابے سے تنگ آچکے ہیں اور وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اس مسئلے پر لوگوں نے لاکھوں روپے کی شرطیں لگا لی ہیں۔

 شرطیں لگنا شروع

مزید :

صفحہ اول -